final

ایشیا کپ کا فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا

کولمبو (گلف آن لائن) اے سی سی مینز ایشیا کپ کا فائنل بھارت اور سری لنکا کے درمیان آج کولمبو میں کھیلا جائے گا، سری لنکا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی،

آئی لینڈرز نے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ بھارت نے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے خلاف میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

بھارت کو سب سے زیادہ سات بار ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ سری لنکا چھ بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے۔

بھارتی ٹیم روہیت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، ہارڈیک پانڈیا، شبمن گل، روندرا جدیجا، جسپریت بمرا شامل ہیں، سری لنکا کو ڈاسن شناکا لیڈ کریں گے اور انہیں دہننجایا ڈی سلوا، کوسال مینڈس، چاریتھ اسلانکا، سدیرا سمراوکرما جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں