حنیف عباسی

میرا بیان پی پی کارکردگی سے متعلق ، کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت خواہ ہوں ، حنیف عباسی

راولپنڈی (گلف آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میرا گزشتہ روز کا بیان پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے متعلق تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بیان سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم رہنما تھے، انہوں نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ المیہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر کارکردگی کے لحاظ سے عمل نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ حنیف عباسی نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں