uet-lahore

یو ای ٹی ، انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلے کے لئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد

لاہور (گلف آن لائن)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں اور یو ای ٹی نارووال کیمپس میں بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس سی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروگرامز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ یو ای ٹی لاہور کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔

انٹری ٹیسٹ میں 8سو 70امیدواروں نے شرکت کی جبکہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 22 ستمبر کو کیا جائے گا۔ داخلے کے لئے 29ستمبر سے پہلے اپلائی کرنا لازمی ہوگا ۔ میرٹ لسٹ 3 اکتوبر کو آویزاں کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ناروال کیمپس میں بیچلر آف آرکیٹیکچر ، بی ایس سی بائیو میڈیکل انجینئرنگ ، بی ایس سی سول انجینئرنگ، بی ایس سی الیکٹرکل انجینئرنگ اور بی ایس سی میکینکل انجینئرنگ میں داخلے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں