صدر عارف علوی

سرکاری اور نجی شعبوں کے باہمی تعاون سے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے،صدر عارف علوی

کراچی (گلف آن لائن)صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان باہمی تعاون سے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔کاروباری برادری کو خواتین اور خصوصی افراد کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے چاہئیں۔منگل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوانِ صنعت و تجارت کراچی کے وفد نے ملاقات کی ۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ بے روزگاری، معاشرے میں بڑھتے تناؤ، خصوصی افراد کیلئے مواقع اور معیشت میں خواتین کی شرکت بڑھانے جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ۔

ملک میں سماجی و اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے رضاکارانہ خدمات اور چیمبرز، بینکنگ سیکٹر اور سول سوسائٹی کی فعال شمولیت ناگزیر ہے۔ کاروباری برادری کو سماجی شعبے کی بہتری اور ضرورت مند طبقات کی مدد کرکے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو پورا کرنا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان باہمی تعاون سے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔کاروباری برادری کو خواتین اور خصوصی افراد کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ ایوانِ صنعت و تجارت کے ممبران خواتین کو مستقبل کی صنعت کار بننے اور انہیں بااعتماد اور بااختیار بنانے کے لیے حوصلہ افزائی کریں۔کاروباری برادری کو خواتین اور خصوصی افراد کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے چاہئیں ۔

صدر مملکت نے خواتین کو کام کی جگہ پر سازگار ماحول فراہم کرنے میں کاروباری برادری کے کردار پر روشنی ڈالی ۔صدر مملکت نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر اپنے کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دے۔ صدر مملکت نے بینکنگ سیکٹر کی گزشتہ تین سالوں میں کامیابیوں کی تعریف کی ۔انہوںنے کہا کہ چیمبرز صنعتی شعبے میں خواتین کی 20 سے 25 فیصد ملازمت یقینی بنانے کے لیے فاسٹ ٹریک میکانزم تیار کریں۔ ایوانِ صنعت و تجارت کراچی اسپتالوں، شاپنگ پلازوں میں خصوصی افراد کے لیے ڈھلوانوں کی تعمیر کیلئے اقدامات اٹھائے صدر مملکت نے ملک کے کچھ بینکوں میں خواتین کی 30فیصدنمائندگی کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں