علی ظفر

ورلڈ کپ گانے سے مایوس شائقین کی علی ظفر سے گانا بنانے کی فرمائش

کراچی (گلف آن لائن)ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل گانے سے مایوس شائقین نے علی ظفر نے نیا گانا بنانے کی فرمائش کردی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ”دل جشن بولے” کے عنوان سے ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل گانا جاری کیا تھا جو شائقین کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مداح نے علی ظفر سے فرمائش کی کہ ‘ہمیں آپ کی آواز میں گانے کی ضرورت ہے، جس پر علی ظفر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”ملک کیلئے میری ضرورت ہے تو میں ہمیشہ حاضر ہوں لیکن میرا کام کرنے کا اپنا طریقہ ہے”۔

علی ظفر نے کہا کہ ”ان کو اسپانسر کرنے والے بڑے برانڈز اس کے ذمہ دار ہیں، ان کے پاس مارکیٹنگ کے پرفیشنل افراد ہیں جو ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔ کارپوریٹ کلچر کی اپنی خوبیاں اور خامیاں ہیں جن پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا لیکن اگر مزہ نہیں آیا تو بھائی حاضر ہے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں