سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے اکتوبر کے پورے مہینے کی عبوری کاز لسٹ جاری کر دی

اسلام آباد (گلف آن لائن )سپریم کورٹ آف پاکستان نے اکتوبر کے پورے مہینے کی عبوری کاز لسٹ جاری کر دی، ہر ہفتے دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کے اعدادوشمار بھی جاری ہوں گے۔

عدالت عظمیٰ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات میں وکلا نمائندوں نے چار ہفتوں کی کازلسٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ انہیں کیسز کی تیاری کیلئے مناسب وقت مل سکے، چار ہفتوں کی مجوزہ کاز لسٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اٹھارہ سے بائیس ستمبر تک سپریم کورٹ میں دو سو پچیس نئے مقدمات دائر ہوئے، اس دوران دو سو پانچ مقدمات نمٹائے گئے،ان میں متفرق درخواستیں شامل نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں