فیفا ورلڈکپ کوالیفائر

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر،پاکستان میں ہوم میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کے پاکستان میں ہونے والے ہوم میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اے ایف سی میچ کمشنر اسلام آباد اور لاہور کے وینیوز سے مطمئن نہیں ہیں۔اے ایف سی کے نمائندے کیمیل توکابیو نیگزشتہ دنوں دونوں اسٹیڈیمز کا دورہ کیا تھا۔

اس دوران لاہور کا پنجاب اسٹیڈیم میچ کی میزبانی کیلئے غیر موزوں قرار دے دیا گیا، اسٹیڈیم کے حوالے سے اے ایف سی آفیشل نے تحفظات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق لاہور کے اسٹیڈیم میں فیفا اور اے ایف سے کے بنیادی معیار کی چیزیں بھی نہیں تھیں۔دوسری جانب اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں اے ایف سی نے بعض معاملات درست کرنے کو کہا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسلام آباد کا اسٹیڈیم 10 اکتوبر تک تیارکرنیکا کہا ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹیڈیمز کے حالات کی وجہ سے پاکستان فٹبال فیڈریشن شش و پنج کا شکار ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ورلڈکپ کوالیفائر کا ہوم میچ 17 اکتوبر کو شیڈولڈ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں