اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے اکنامک کمیشن برائے لاطینی امریکہ اور کیریبین کے ہیڈکوارٹر میں “چائنا ڈاکیومنٹری فیسٹیول 2023” کی اسکریننگ

اقوا م متحدہ(نیوز ڈیسک)بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ ، لاطینی امریکہ اور کیریبین کے لیے اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن کے زیر اہتمام میں “چائنا ڈاکیومنٹری فیسٹیول 2023” کی اسکریننگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس کا مقصد بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے تصور کو فروغ د ینا اور چین کی دنیا کے ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کی کہانی کو فروغ دیانا ہے ۔

منگل کے روز چائنامیڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شیوانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ 2013 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے دنیا کو “مشترکہ طور پر شاہراہ ریشم اکنامک بیلٹ کی تعمیر” اور “21ویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ کی مشترکہ تعمیر” کی تجویز پیش کی۔ ” دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ہمیشہ وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور اشتراک کے اصولوں پر کاربند رہا ہے اور یہ اس کو مشترکہ طور پر تعمیر کرنے والے تمام ممالک کے ہم آہنگ تعاون کو فروغ دیتا ہے۔

چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان سرمایہ کاری، تجارت، صنعتی تعاون و ثقافتی تبادلے وغیرہ کے شعبوں میں، “بیلٹ اینڈ روڈ” پہلے ہی ہزاروں عملی منصوبوں میں تبدیل ہو چکا ہے اور بھرپور طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے، جس سے تمام ممالک کے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ اندرون اور بیرون ملک دوستوں کے ساتھ مل کر ڈاکیومنٹری کو ایک ذریعے کے طور پر استعمال کرے گا تاکہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے تصور کو فروغ دیا جا سکے ۔

“چائنا ڈاکیومنٹری فیسٹیول 2023″ کے تحت ” بیلٹ اینڈ روڈ”کے تھیم پر مبنی اسکریننگ سرگرمیاں سال بھر چلیں گی۔ اس عرصے کے دوران چائنا میڈیا گروپ سی جی ٹی این ، ارجنٹائن ،ل چلی ،کولمبیا، ہونڈوراس، میکسیکو، پیرو، ایل سلواڈور اور دیگر لاطینی امریکی ممالک میں مختلف دستاویزی فلمیں نشر کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں