پرویز الہی

پرویز الہی کیخلاف جنگلات اراضی کیس کی تحقیقات دوبارہ شروع

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعلی پرویز الہی کے خلاف جنگلات اراضی کیس کی فائل دوبارہ کھل گئی،نیب نے اسلام آباد سمیت 15اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے 25ستمبر تک پرویز الہی سمیت 14افراد کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی خرید وفروخت کی تفصیلات طلب کی ہیں،

نیب کال اپ نوٹس کے مطابق محکمہ جنگلات کی اراضی ایک نجی ٹاﺅن کومنتقل کرنے کے کیس میں پرویز الہی پھر شکنجے میں آگئے ، راولپنڈی کے نجی ٹان مالکان اور لینڈ ریونیو افسران سمیت 14افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،نیب کے مطابق پرویز الہی پر راولپنڈی کے قریب تخت پری جنگل کی اراضی غیر قانونی طور نجی ٹاﺅن کو منتقل کرنے کا الزام ہے،

نیب نے ان افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات ڈپٹی کمشنرز اسلام آباد، لاہور، کراچی، گوادر، ملتان، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور سے طلب کی ہیں،اس کے علاوہ اٹک، شیخوپورہ، جہلم، میانوالی، پاکپتن، فیصل آباد اور ڈی سی گوجرانوالہ سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،ان افسران میں جاوید مجید، غلام محمد سکندر، جہانگیرغوری، جمیل احمد، عرفان الہی، سید جمال مصطفی، آصف قریشی، انوار الحق، شفقت علی مرزا، تصور حسین، محمد نواز، خالد مسعود اور عبد الظہور شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں