محمد زبیر

پیپلز پارٹی کے پیچھے ہٹنے سے آرٹیکل 6 کا مقصد شروع نہیں ہوا،محمد زبیر

کراچی (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ 2009 میں سپریم کورٹ کے 15 ممبرز نے فیصلہ کیا کہ مشرف پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیئے، اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت پیچھے ہٹ گئی اور آرٹیکل 6 کا مقصد شروع نہیں کیا۔خصوصی گفتگو میں محمد زبیر نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو افتخار چوہدری نے اٹارنی جنرل سے پوچھا مقدمہ آپ شروع کریں گے یا ہم کردیں، ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں تھی ہم نے آرٹیکل 6 کا مقدمہ شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کا نتیجہ اچھا نہیں نکلا، عدالت جاتے جاتے مشرف کو پنڈی پہنچا دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں