ایل پی جی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں20روپے 86پیسے اضافہ

لاہور( نیوز ڈیسک)اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں20روپے 86پیسے اضافے کا اعلان کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے سے فی کلو قیمت 260روپے98پیسے ،گھریلو سلنڈر کی قیمت246روپے 15پیسے اضافے سے3079روپے64پیسے تک پہنچ گئی ۔ اوگرا ترجمان کے مطابق اضافے کی وجہ ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکو،سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے۔

گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو،سی پی میں 9.53 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کی اوسط شرح تبادلہ بڑھ کر 1.15 فیصد ہوگئی جس کے نتیجے میں ایل پی جی صارفین کی قیمت میں 246.15 روپے فی 11.8 کلوگرام کا اضافہ ہوا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں