نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم نے امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا

اسلا آباد (نیوز ڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اجلاس 3 اکتوبر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں آرمی چیف سمیت آرمی چیف سمیت عسکری حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں ملک میں جاری امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

ایپکس کمیٹی اجلاس میں مستونگ سمیت دہشتگردی کے واقعات پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع نے کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد سے آگاہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں