' میرا

کیرئیر ابھی ختم نہیں ہوا ،میں نے ابھی بہت کام کرنا ہے’ میرا

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میرا کیرئیر ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ میں نے تو ابھی بہت کام کرنا ہے، فلم انڈسٹری کے جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شوبز سے ہرگز دور نہیں ہو ئی ، مجھے یقین ہے جب اچھی فلمیں بنیں گی تو یقینی طور پر میں بطور ہیروئن کسی بھی ہدایتکار کی پہلی ترجیح ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ میں وہی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جن کی وجہ سے مجھے مقبولیت ملی ۔ میرا نے کہا کہ مجھے بھارت سے بھی کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے پاکستان کو ترجیح دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں