ریشم

شاعری سے بیحد لگائو ہے ، کبھی خود بھی شعر کہہ لیتی ہوں ، ریشم

لاہور( نیوز ڈیسک)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ مجھے شاعری سے بیحد لگائو ہے اور کبھی کبھی خود بھی شعر کہہ لیتی ہوں،مجھے علامہ اقبال ،فیض احمد فیض، احمد فراز، ناصر کاظمی، پروین شاکر او رمرزا غالب کے کلام نے بڑا متاثر کیا ہے،میں انتہائی حساس ہوں اور مجھ سے دوسروں کا دکھ اور غم دیکھا نہیں جاتا ، دوستی اور رشتے بڑے با معنی ہوتے ہیں

لیکن آج لوگ انہیں کوئی اہمیت نہیں دیتے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی ذات کی حد تک بڑی مضبوط ہوں لیکن دوسروں کیلئے بڑی حساس ہوں ، ہمارے معاشرے کو ایسا ہی ہونا چاہیے ،تبھی ہم دوسروں کے غم اور تکلیف کو سمجھ سکتے ہیں ۔اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری کی ترقی کیلئے جس طرح کے اقدامات درکار ہیں بد قسمتی سے وہ نہیں ہو رہے ۔

اعلانات سے دو قدم آگے بڑھنا ہوگا اور اس کے لئے انڈسٹری کے لوگوں کو بھی اپنا کردار اد اکرنا چاہیے ۔ ریشم نے کہا کہ با مقصد اور ڈسپلن میں رہتے ہوئے زندگی گزارنے کی قائل ہوں اور دوسروں کو بھی اس تلقین کرتی ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں