ڈیجیٹل معیشت

روانڈا میں ڈیجیٹل معیشت کی ترقی

چین میں روانڈا کے سفیر جیمز کیمونیو متعدد مرتبہ چین میں لائیو ای کامرس کے ذریعے روانڈا کے مصنوعات کو چین میں متعارف کروا چکے ہیں۔
روانڈا میں کافی کے باغات وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔تاہم بین الاقوامی تجارت کی راہ ہموار نہ ہونے کے باعث کسانوں کو اس کاروبار سے ایک اچھا منافعہ حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا رہا ہے۔
جولائی 2018 میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے دورہ روانڈا کے دوران دونوں ممالک کے رہنماوں کی موجوگی میں ” بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر سمیت متعدد دو طرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستحط کیے گئے، جن میں ڈیجیٹل کامرس کے شعبے میں تعاون بھی شامل تھا۔
چین میں ابھر تی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کو دیکھ کر سفیر جیمز کیمونیو روانڈا کی مصنوعات کو چینی صارفین کے لئے پیش کر رہے ہیں۔چین ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں روانڈ ا سمیت دیگر افریقی ممالک کو مدد فراہم کر رہا ہے اور ان کی اقتصادی بحالی اور ترقی کے لیے نئی قوت دے رہا ہے۔
“بیلٹ اینڈ روڈ” انیشٹیو کی روشنی میں 2022 میں روانڈا کے جی ڈی پی میں 8۔2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں