شہباز شریف

20لاکھ فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرہ ،اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا رویہ افسوسناک ہے ‘ شہباز شریف

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں ایک بہت بڑا انسانی المیہ سامنے آ رہا ہے جہاں لوگوں کے پاس پانی، خوراک، ایندھن اور طبی سامان کی قلت ہے،20لاکھ فلسطینیوں کی زندگی خطرے میں ہے جبکہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا رویہ افسوسناک ہے ۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس قرارداد کو منظور کرنے میں ناکامی جس میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، نہ صرف مایوس کن ہے بلکہ کئی سطحوں پر شدید پریشانی کا باعث ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل اپنے جنگی جرائم کو جاری رکھے ہوئے ہے، بیس لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی زندگیوں کے لیے بے حسی اور سراسر نظر اندازی نے انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ایک بہت بڑا انسانی المیہ سامنے آ رہا ہے جہاں لوگوں کے پاس پانی، خوراک، ایندھن اور طبی سامان کی قلت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں