طلبا و طالبات کی اکثریت

اساتذہ کے احتجاج کے بعد پڑھائی کا پہلا روز، طلبا و طالبات کی اکثریت سکولوں میں حاضر

لاہور (نیوز ڈیسک) اساتذہ کے احتجاج کے بعد سکولوں میں باقاعدہ پڑھائی کا پہلا روز، سکولوں میں طلبا کی غیر حاضری 20فیصد رہی جبکہ 80فیصد طلبا و طالبات سکولوں میں حاضر ہوئے ۔اساتذہ کی جانب سے پہلے روز ہی سکولوں میں باقاعدہ نصابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے،

اساتذہ کو حاضری مکمل کرنے کے لئے طلبا سے رابطہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔ سی ای اوایجوکیشن پرویزاختر کا کہنا ہے کہ لاہور کے مختلف سرکاری سکولوں کا وزٹ کیا ہے، پہلے روز کے باعث طلبا کی حاضری کم رہی، امید ہے کہ آج ( منگل ) سے سکولوں میں 100 فیصد حاضری مکمل ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں