چیئرمین پیپلزپارٹی

بھارتی قبضے سے آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے ،آصف علی زر داری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری نے کہاہے کہ بھارتی قبضے سے آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے ،طاقت کے بل بوطے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دبائی نہیں جا سکتی ۔


اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارت دنیا میں دہشت گرد ملک کی حیثیت سے بے نقاب ہو چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے قبضے سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا مشن تھا ۔انہوںنے کہاکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو قتل نہ کیا جاتا تو مقبوضہ کشمیر بھارت کے قبضے سے آزاد ہو چکا ہوتا ۔

سابق صدر نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہر عالمی فلور پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے آواز بلند کی ، بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر مودی کو قصاب اور بھارت کو دہشت گرد ملک کے طور پر متعارف کرایا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کے رائے شماری کا حق دلانے کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی ۔ انہوںنے کہاکہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے سے آزاد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں