اسٹیٹ بینک

حکومتی اورعسکری مشترکہ کاوشوں کی بدولت ملکی معیشت پر مثبت اثرات نمایاں

کراچی(گلف آن لائن) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 67 ملین ڈالر بڑھ کر 7.7بلین ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ستمبر 2023 میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے بیرونی ترسیلات زر 6.75 بلین ڈالرسے تجاوز کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق مثبت اقتصادی پالیسیوں کے زرمبادلہ اور روزگار پر اثرات نمایاں ہونے لگے، حکومتی اورعسکری مشترکہ کاوشوں کی بدولت مثبت ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

گزشتہ چند مہینوں میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں ہفتہ واربنیادوں پر 67 ملین ڈالر کا اضافہ ہوااور زرمبادلہ کے ذخائر 7.7بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔ستمبر 2023 میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے بیرونی ترسیلات زر 6.75 بلین ڈالرسے تجاوز کر گئیں جبکہ مالی سال 2023-24 کے پہلے تین ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 72.7 ملین ڈالر تک تھی۔حال ہی میں چینی سرمایہ کاری کے بعد کل غیر ملکی سرمایہ کاری 126.3 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں