چین

چین، سنکیانگ آزمائشی فری ٹریڈ زون کا قیام

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کا 22 واں آزمائشی فری ٹریڈ زون ، سنکیانگ آزمائشی فری ٹریڈ زون ، قائم کر دیا گیا ہے ، جو چین کے شمال مغربی سرحدی علاقے میں پہلا آزمائشی فری ٹریڈ زون ہے۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق نیا قائم ہونے والا سنکیانگ آزمائشی فری ٹریڈ زون تین حصوں پر مشتمل ہے، جس میں ارمچی زون، کاشغر زون اور خورگوس زون شامل ہیں، اور یہ ملک کی جانب سے اصلاحات کے 129 آزمائشی کاموں کو انجام دیتا ہے۔

چین کی وزارت تجارت کے متعلقہ حکام نے کہا ہےکہ سنکیانگ آزمائشی فری ٹریڈ زون میں ملکی اور غیر ملکی وسائل کو راغب اور جمع کرنے کی حمایت کی جائے گی ۔ سنکیانگ فری ٹریڈ زون میں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے آر اینڈ ڈی مراکز کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جائےگی،

بینکاری، انشورنس، سیکیورٹیز اور دیگر مالیاتی اداروں کے قیام میں غیر ملکی مالیاتی اداروں کی مدد کی جائےگی، بین الاقوامی مواصلاتی سہولیات کی تعمیر میں تیزی لائی جائےگی، اور سنکیانگ آزمائشی فری ٹریڈ زون اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان قانون کے مطابق منظم انداز میں ڈیٹا اور معلومات کے تبادلے اور تعاون کرنے کی مدد بھی کی جائےگی۔

چینی وزارت تجارت کے متعلقہ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سنکیانگ آزمائشی فری ٹریڈ زون بندرگاہوں اور چینلوں کی برتریوں سے فائدہ اٹھاکر تجارتی سہولت کے معیار کو بہتر بنائےگا اور غیر ملکی تجارت کی ترقی میں تخلیقات کی حمایت کرےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں