راجہ پرویز اشرف

سپیکر قومی اسمبلی کی ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک اڈے میں دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک اڈے میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام انتہا پسندی اور ہر قسم کی دہشت گردی کی پرزور ممانعت کرتا ہے،دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت و ملک کے دشمن ہیں ،دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے دھماکہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں