انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ مقابلے میں شاداب خان کی واپسی کا امکان

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ کے لیے آل رانڈر شاداب خان کی دستیابی سے متعلق ایک اپ ڈیٹ فراہم کی ہے۔ شاداب خان کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔ پی سی بی نے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ شاداب خان اپنی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے مراحل میں ہیں۔ پی سی بی نے ایک مختصر بیان میں بتایا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں پاکستان کے آخری گروپ میچ کے لیے دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل کے دوران فیلڈنگ اور تھرو کرنے کی کوشش کے دوران شاداب خان عجیب و غریب انداز میں اپنے کندھے پر گرے جس کی وجہ سے ان کا سر زمین سے ٹکرایا۔یہ بات قابل غور ہے کہ اسامہ میر کو شاداب خان کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا کیونکہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف زخمی ہونے کے بعد فیلڈنگ یا با¶لنگ کرنے سے قاصر تھے۔ اسامہ میر بھی شاداب کی جگہ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کے میچ میں نظر آئے۔ پاکستان 11 نومبر کو کولکتہ میں ایک اہم میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ کرنے والا ہے جو اس کے لیے جیتنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں