مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کا اگلا الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان نے اگلا الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ لارجر قومی مفاد میں اور مختلف امور پر بات چیت کے دروازے کھلے رکھے جائیں گے، مختلف قومی و معاشی امور ، سیاسی معاملات ، آئینی اور قانونی معاملات آپس میں مشاورت کی جائے گی،صرف انتخابات لڑنا ہی نہیں ہے،مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق ہوا ہے ، انتخابات کے بعد جو حکومت بنے گی، انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی کی جائے گی ، پاکستان کو کسی مضبوط لیڈرشپ نے نکالنا ہے۔منگل کو ایم کیو ایم کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔

دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماں کے درمیان ملاقات میں سندھ خصوصا کراچی اور حیدرآباد میں دونوں جماعتوں کے مابین ممکنہ انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے جبکہ ملکی کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سندھ میں بڑا انتخابی الائنس بنانے کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کے عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پہ گامزن کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گی۔ دونوں جماعتوں نے چھ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جو صوبہ سندھ بالخصوص اس کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے جامع چارٹر تیار کریں گی۔ کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک کے لئے حتمی تجاویز قیادت کو 10 روز میں پیش کریں گی۔ ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی نے کی جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال بھی شامل تھے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد میں شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماں نے نواز شریف کی معاونت کی۔ ملاقات کے بعد ایم کیو ایم رہنماو¿ں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنمان لیگ وسابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کی دعوت پر ایم کیو ایم کا وفد تشریف لایا، ملاقات میں دونوں جماعتوں کی سینئر لیڈر شپ موجود تھی ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پاکستان کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کے لئے اشتراک عمل کی ضرورت ہے ، آٹھ فروری کو انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے واضح رہے پی ڈی ایم دور حکومت میں ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات ہوئے اس وقت ایک سمجھوتے پر دستخط کئے گئے دونوں جماعتوں کی خواہش ہے کہ عام انتخابات میں ملکر حصہ لیا جائے،

ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ ملکی سیاسی ، آئینی اور قانونی معاملات پر بھی آپس میں ملکر مشاورت کی جائیگی دونوں جانب سے کمیٹیوں کا اعلان بھی کیا جائے گا دیگر جماعتوںسے بھی لارجر بنیاد پر بات چیت کی دروازیں کھلے رکھے جائیں گے نوازشریف اور شہبا شریف نے بشیر میمن کو ن لیگ سندھ کا صدر مقرر کئے گئے فاروق ستار نے کہا کہ کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی بحران کے چیلنجز کا سامنا ہے ہم نے اس کا ملکر مقابلہ کرنا ہے صرف انتخابات لڑنا ہی نہیں بلکہ چیلنجز کا بھی سامنا کرنے کی بھی ضرورت ہے، کوئی ایک جماعت ملکی مسائل کا اکیلے سامنا نہیں کرسکتی ، وسیع تر عمل میں اشتراک کی ضرورت ہے ، ط

ے پایا کہ کہ ملکی سیاسی اور آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کرکے لائحہ عمل طے کیا جائے ، تین اراکین پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی ہمارا مشترکہ حکمت عمل اختیار کرنے پر اتفاق ہوا ہے اگر ہم چارٹرڈ بناتے ہیں کہ اتفاق رائے کے لئے دیگر جماعتوں سے مشاورت کرنی چاہیے ہمیں اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری کو سمجھنے کی ضرورت ہے ایک قومی اتفاق رائے قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی حکومت اور اپوزیشن کے راستے ہموارہو ۔

اگر ایسا ہے تو عوام کو تمام سیاسی جماعتیں ایک بڑا اعتماد دینے میں کامیاب ہوجائیں گی اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ن لیگ قیادت کا دعوت نامہ دینے پر شکریہ اداکرتے ہیں لیگی قیادت کا اچھے برتاو¿ اور مہمان نوازی پر دل سے مشکور ہیں ہمیں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے ملکی حالات اس وقت ٹھیک نہیں ہے حالات ایسے ہیں کہ روزانہ ایک نئی بری خبر سننے کو ملتی ہے اور دنیا اس پر تجزیہ کررہی ہے یہ کوئی اچھی علامت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں نہیں جاناچاہتا ملک کو بحران سے مضبوط لیڈر شپ نے نکالنا ہے سب جانتے ہیں کہ نواز شریف تجربہ کار اور سینئر سیاستدان ہیں اس کے علاوہ اور کوئی نہیں ۔ ہم یہاں روداد لیکر آئیں گے ملکی ضروریات سے متعلق فیصلے بڑی سیاسی جماعتوں نے کرنے ہیں پاکستان ڈیپ روٹڈ مسائل کا شکار ہے اگر ان مسائل کا حل نہ نکالا گیا تو شاید ہم لوگوں کی آخری بار ہوگی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی شہر پورے پاکستان کو 78فیصد مینڈیٹ کما کر دیتا ہے پاکستان کو کرائسز سے نکالنے کا حل عوام کو ان کے حقوق دلانے میں ہیں ، ملک کو معاشی صورتحال سے آئی ایم ایف نہیں بلکہ کراچی نکال سکتا ہے کراچی دودھ دینے والی گائے ہے اسے چارے کی ضرورت ہے ہماری باتوں کا نہ صرف سنا گیا بلکہ مشترکہ لائحہ عمل بھی طے کیا گیا ملاقات میں کوئی لین دین کی بات نہیں ہوئی صرف ملکی مسائل پر گفتگو ہوئی دکھ سے کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ان مشکلات سے دوچار نہیں ہونا چاہیے آج موقع ہے کہ ایم کیو ایم بہت سے مشکات سے نکل کر ایک منظم جماعت ہے ہم اپنے 2013کے مینڈیٹ پر واپس جائینگے ہم نے ملکر طے کیا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے مشترکہ مدد کی ضرورت ہے ، اس موقع پر رہنما ن لیگ سندھ بشیر میمن نے کہا کہ خوشی ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا اور ن لیگ سندھ کا صدر منتخب کیا نواز شریف کا ویژن ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے 2017میں جو ترقی کا سفر آدھا چھوڑا اس سے دوبارہ شروع کریں

ہماری ترقی کی شرح کی رفتار 6فیصد ہوگی ہم کراچی میں ہم خیال جماعتوں سے اتحاد کریں گے بہت جلد اچھی خبریں سننے کو ملے گی ہم خیال جماعتیں سندھ کی بہتری کے لئے آگے بڑھیں گی ۔ ن لیگ رہنما ایاز صاد ق کا کہنا تھا کہ ہم لوگ اکٹھے ہونگے کب اور کیسے ہونگے یہ وقت بتائے گا ابھی کسی کے سامنے کوئی شرائط نہیں رکھ رہے دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد انتخابات کے بعد بنے گا میرا ہر ایک کیساتھ رابط ہوتا رہتا ہے ا ور تعلقات بھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں