حافظ نعیم الرحمن

فلسطینی بچوں، خواتین کی شہادت سے امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا،حافظ نعیم الرحمن

کراچی (نیوز ڈیسک)امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطینی بچوں اور خواتین کی شہادت سے امریکا کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔حافظ نعیم الرحمن نے اپنی پریس کانفرنس میں فلسطین کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل بم باری ہو رہی ہے، امریکا اسرائیل کی سرپرستی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 11 ہزار فلسطین اسرائیلی بم باری سے شہید ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بم باری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 812 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں