سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن

نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ از خود تحلیل ہو گئی ، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوااعظم کے انتقال کے بعد تمام اخیتارات گورنر کے پاس چلے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ صوبائی کابینہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ منسلک ہو تی ہے ، کے پی کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کے انتقال کے بعد خیبرپختونخوا کی کابینہ ازخود تحلیل ہو گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوجاتا، اس وقت تک صوبے کے معاملات گورنر سنبھالیں گے۔

کنور دلشاد نے زور دیا کہ آئین کے آرٹیکل 224 سینیٹ کو ہنگامی صورتحال میں فیصلے کرنے کا اختیار دیتا ہے، تین حکومتی اور تین اپوزیشن ارکان پر مشتمل 6رکنی کمیٹی بنائے جائے گی جو ملکر نئے نگران وزیر اعلیٰ کے چناﺅ کریگی اور اگر نئے وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہیں ہوتا، تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا جس کے بعد الیکشن کمیشن 48گھنٹوں میں اس معاملے پر فیصلہ کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں