پرویز الٰہی

پرویز الہی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دے دی گئی

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)سابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دے دی گئی۔لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے پرویز الہی کی جیل میں بی کلاس دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔سیکریٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی۔وکیل سردار عبدالرازق خان نے عدالت کو دورانِ سماعت بتایا کہ پرویز الہی کو جیل میں بی کلاس کی سہولتیں فراہم کر دی گئی ہیں۔

عدالت کے مطابق پرویز الہی کو گھر کا کھانا اور ہفتے میں 2 دن اہلِ خانہ سے ملاقات کرنے کی اجازت ہو گی۔بعد ازاں عدالت نے عمل درآمد کی رپورٹ ملنے پر پرویز الہی کی درخواست نمٹا دی۔یاد رہے کہ جسٹس صداقت علی کی جانب سے پرویز الہی کو گھر کے کھانے سمیت بی کلاس کی سہولتیں دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں