پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی داخلہ کا شیڈول

لاہور (نمائندہ خصوصی)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹوسیکنڈ اینول امتحانات2023 ءکے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تمام لیٹ کالج اور پرائیویٹ امیدواروں کو مطلع کیا گیا کہ داخلہ فارم صرف آن لائن جمع ہوں گے اور کوئی داخلہ فارم دستی یابذریعہ ڈاک قابل قبول نہیں ہوگا۔

شیڈول کے مطابق، مذکورہ امتحانات کے لیے سنگل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ یکم دسمبر2023 ءہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.pu.edu.pk پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں