شہباز شریف

پاکستان اور عوام کو معاشی بدحالی سے نجات دلانا قومی ایجنڈا ہے’ شہباز شریف

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق سینیٹر وقار احمد اور خیبر پختونخواہ کے پارٹی صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کر کے آشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت پر مبارک دی۔

اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) ہمیشہ قوم کے اعتماد اور توقعات پر پورا اتری ہے، معاشی خود انحصاری کے لئے سیاسی استحکام اور قومی کاوش درکار ہے، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے، پاکستان اور عوام کو معاشی بدحالی سے نجات دلانا قومی ایجنڈا ہے، پاکستان کے معاشی مفادات کا تقاضا ہے کہ سیاسی استحکام سے بحرانوں کا مقابلہ کیا جائے۔

سینیٹر وقار احمد نے 16 ماہ کے دوران وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف کی پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں