ڈاکٹر محمد الیاس

ڈاکٹر محمد الیاس ای این ٹی یونٹ 2جنرل ہسپتال کے ایچ او ڈی مقرر

لاہور(زاہد انجم سے)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے گریڈ 19کے ڈاکٹر محمد الیاس کو ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ای این ٹی یونٹ 2لاہور جنرل ہسپتال مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈاکٹر محمد الیاس ناک، کان،گلہ کی بیماریوں کے علاج میں وسیع تجربہ کے حامل اور دور جدید کی میڈیکل ٹیکنالوجی سے بھی بخوبی آگاہ ہیں۔

ڈاکٹر محمد الیاس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے شعبے کے مریضوں کے علاج معالجہ اور ان کی بہتر نگہداشت کے حوالے سے اپنی تمام تر صلاحتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے اور ای این ٹی وارڈ2کو مثالی بنانے کی انتھک کوشش کریں گے۔ ان کی تعیناتی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر محمد الیاس اپنے تجربے و علم سے نوجوان ڈاکٹرز کو مستفید ہونے کا موقع فراہم کریں گے اور ان کی ہینڈ اینڈ ٹریننگ میں بھی مدد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں