سرفراز بگٹی

کشمیر کے عوام اور حکومت کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام اور حکومت کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی جمعرات کو کشمیر ہاؤس پہنچے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق نے پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقاتل میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی گئی ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ کشمیر کے عوام اور حکومت کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے،وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہاکہ معاشی مشکلات کے باوجود آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رہے گا،آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور پاکستان کے عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں