حکومت پنجاب

پنجاب حکومت کا سموگ سے چھٹکارے کیلئے مصنوعی بارش برسانے پر غور

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پنجاب حکومت سموگ سے چھٹکارے کیلئے مصنوعی بارش برسانے پر غور کر رہی ہے۔ جس کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مصنوعی بارش برسانے سے سموگ کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ مصنوعی بارش بادلوں پر خصوصی کیمیکلز چھڑک کر برسائی جا تی ہے، محکمہ موسمیات کی طرف سے نشاندہی کی جاتی ہے کہ کن بادلوں پر کیمیکلز چھڑک کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

اِس مقصد کیلئے بادلوں پر سوڈیم کلورائیڈ، سلور آئیوڈائیڈ اور دیگر کیمیکلز چھڑکے جاتے ہیں جبکہ اِس مقصد کیلئے خصوصی ہوائی جہازوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کو سموگ سے چھٹکارا دلانے کیلئے ممکنہ طور پر لاہور میں 28 یا 29 نومبر کو یہ تجربہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں