شیخ رشید

عوام تنگ ہیں، بھوک،مہنگائی اور بجلی کے بل کے علاوہ کچھ نہیں، شیخ رشید احمد

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عوام تنگ ہیں، بھوک،مہنگائی اور بجلی کے بل کے علاوہ کچھ نہیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ لوگوں کے حالات زندگی مشکل ہو چکے ہیں،عوام تنگ ہیں، بھوک،مہنگائی اور بجلی کے بل کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کہہ چکے ہیں کہ الیکشن ہوں گے،الیکشن میں دو سیٹیں راولپنڈی سے جیتیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اچھی خبر یہ ہے کہ تھانہ آبپارہ کے مقدمے میں ضمانت منظور ہوئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پتہ چلے گا کہ کتنے کیسز ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مجھ پر سارے کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں،10جنوری سے الیکشن مہم چلائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ جو ووٹ مانگنے عوام کے پاس جائے گا اسے لگ پتہ جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں