شہبازشریف

بلوچستان مستقبل میں ملکی معاشی ترقی کا محور و مرکز ثابت ہوگا، شہبازشریف

لاہور (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان ملکی معاشی ترقی کا مستقبل میں محور و مرکز ثابت ہوگا۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی، بلوچستان میں عام انتخابات بارے سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہمارا دل اور ہماری جان ہے، بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کا ناگزیر تقاضا سمجھتے ہیں، 16 ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ مرتبہ بلوچستان کا دورہ کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش سکولوں کا جال پھیلائیں گے، بلوچستان ملکی معاشی ترقی کا مستقبل میں محور و مرکز ثابت ہوگا۔ ملاقات کے دوران لیگی رہنما جعفر خان مندوخیل نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد نواز شریف کی بریت پر مبارکباد پیش کی، پارٹی صدر شہباز شریف نے نیک تمناں کے اظہار پر جعفر خان مندوخیل کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کیلئے ان کے جذبے کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں