اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ ،غیر قانونی تارکینِ وطن کے نام انتخابی فہرستوں سے نکالنے کی درخواست دائر

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے نام انتخابی فہرستوں سے نکالنے کے احکامات جاری کیے جائیں،

انتخابی فہرستوں کی درستگی تک انتخابی شیڈول جاری کرنے سے روکنے کی شہری آفتاب عالم ورک کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کثیر تعداد میں افغان باشندوں کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کیے گئے،

ملک بھر میں افغان باشندوں کو واپس افغانستان جانے کا حکم دیا گیا، خبروں میں آیا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر ملکوں میں ہزاروں جعلی شناختی کارڈ افغانیوں کو جاری ہوئے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کا نادرا کے ریکارڈ میں اندراج کیا گیا جو انتخابی فہرستوں میں شامل ہیں، ایسے افراد جنہوں نے فراڈ سے قومی شناختی کارڈز بنوائے ان کے نام انتخابی فہرستوں سے حذف کیے جائیں،

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے نام انتخابی فہرستوں سے نکالنے کے احکامات جاری کیے جائیں، پاکستان میں رہنے والے غیر قانونی مہاجرین کے شناختی کارڈز منسوخ اور بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں