گنگارام اسپتال

گنگارام اسپتال کی بجلی بند ہوگئی، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

لاہور (نمائندہ خصوصی ) لاہور کے گنگارام اسپتال کی بجلی بند ہوگئی جس کے باعث اسپتال میں اندھیرا چھا گیا۔ اتوار کے روز گنگارام اسپتال میں بجلی بند ہونے سے مکمل اندھیرا چھا گیا جبکہ فاطمہ جناح میڈیکل بلاک کی طبی مشینری بند بھی ہوگئی۔ میڈیسن، نیفرالوجی، یورولوجی وارڈز سمیت ڈائلیسز کی مشینری بھی بند ہوئی جبکہ نیورولوجی، پیتھالوجی وارڈز بھی متاثر ہوئی ہیں اور فاطمہ جناح میڈیکل بلاک کے آپریشن تھیٹرز میں کام رک گیا۔

اسپتال میں بجلی بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں