شہباز شریف

قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی’شہباز شریف

لاہور ( نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ٹانک، خیبرپختونخوا میں پولیس لائنز پر خودکش دھماکے اور ضلع خیبر میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی جوائنٹ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی افسوسناک اطلاع پر شدید دکھ ہوا،ہم دہشتگردی کے ان واقعات کی بہرپور مذمت اور شہدا کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پولیس، ایف سی، اور پاک افواج کے جوان اور افسران اپنی جانوں پر کھیل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں