شیخ مشعل الاحمد الصباح

شیخ مشعل الاحمد الصباح کویت کے نئے امیر مقرر

کویت سٹی (گلف آن لائن) شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح کویت نئے امیر مقرر ہوگئے۔

کویتی میڈیا کے مطابق کویت کی کابینہ نے 83 سالہ شیخ مشعل الاحمد الصباح کو نیا امیر مقرر کیا ہے، نئے امیر کی تقرری کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد عمل میں لائی گئی۔

کویتی کابینہ نے شیخ نواف الاحمد الصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے 40 دن سوگ کا اعلان بھی کیا ہے، مزید برآں ملک کے تمام سرکاری ادارے 3 دن تک بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں