وزارت خارجہ

غزہ میں ایک بار پھر عارضی جنگ بندی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں: قطر

دوحہ(گلف آن لائن) قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ میں ایک بار پھر سے عارضی جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ دونوں فریقوں کو انسانی بنیادوں پر معاہدے کیلئے راضی کر لیں، غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں کبھی بھی بند نہیں کیں، غزہ میں عارضی جنگ بندی سے متعلق مثبت پیش رفت کی امید ہے۔

ترجمان قطر وزارت خارجہ نے مزید کہاکہ غزہ میں 7 روزہ عارضی جنگ بندی میں قطر نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، 7 روزہ عارضی جنگ بندی یکم دسمبر کو ختم ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں