نیتن یاہو

فلسطینیوں کی رضا کارانہ نقل مکانی پر کام کررہے ہیں،یاہو

تل ابیب(گلف آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بعض دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر غزہ سے فلسطینیوں کی رضا کارانہ نقل مکانی پر کام کررہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو اپنے ایک خطاب میں یتن یاہو نے کہا کہ وہ غزہ سے فلسطینیوں کی رضاکارانہ ہجرت کو نافذ کرنے کے منصوبے کی تیاری پرکام کر ر ہے ہیں۔

نیتن یاھو نے کہا کہ اس منصوبے کی راہ میں رکاوٹ وہ ممالک ہیں جو فلسطینیوں کو پناہ دے سکتے ہیں تاہم تل ابیب اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے کام کررہا ہے۔

نیتن یاہو کی قیادت میں لیکوڈ پارٹی کے ایک رکن کنیسٹ ڈینی ڈینن نے کہا کہ دنیا پہلے ہی اس معاملے پر بات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں