فواد حسن فواد

فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے وزیر نجکاری فواد حسن فواد کے خلاف کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن نے نگراں کابینہ سے جانب دار وزراء کو ہٹانے کے معاملے میں فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فواد حسن فواد نجکاری کے وزیر ہیں، وہ الیکشن عمل پر متاثر نہیں ہوسکتے۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد ماضی میں اہم پوزیشن پر کام کرتے رہے ہیں،درخواست ذاتی رنجش معلوم ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں