کرسٹیانو رونالڈو

کرسٹیانو رونالڈو 2023 میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالربن گئے

بیونس آئرس (گلف آن لائن)ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2023 میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالربن گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے رواں سال سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالربن گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 53 گول کرکے ہیری کین اور کلیان ایمباپے کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سعودی پرو لیگ میں النصر کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو نے پنالٹی پر 2 گول کرکے سنگ میل عبور کیا، النصر نے الاتحاد کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں