میر حمزہ

میر حمزہ کی شاندار گیند، ٹریوس ہیڈ کچھ سمجھ نہ سکے

میلبرن (گلف آن لائن)میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے تمام توجہ اپنی طرف کرالی۔

میر حمزہ کی ایک شاندار گیند نے سب کو حیران کردیا اور میچ میں کمنٹری کرنے والے وسیم اکرم سمیت سب ان کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہوگئے۔آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ بیٹنگ کرنے کیلئے آئے تو انہیں اندازہ نہ تھا کہ میر حمزہ کس شاندار گیند سے ان کا استقبال کرنے والے ہیں۔

میر حمزہ نے ٹریوس ہیڈ کو پہلی ہی گیند کافی باہر کرائی جو لیٹ سوئنگ ہو کر کافی اندر آکر ان کی وکٹوں سے ٹکرا گئی۔آسٹریلوی بیٹر کے آؤٹ ہوتے ہی وسیم اکرم سمیت دیگر کمنٹیٹرز نے میر حمزہ کی تعریف شروع کردی۔سوشل میڈیا پر بھی میر حمزہ کی اس گیند کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں