ڈبلیو ایچ او سربراہ

ڈبلیو ایچ او نے غزہ میں بیماری کے پھیلا ئوپر خبر دار کر دیا

جنیوا(گلف آن لائن)ڈبلیو ایچ او سربراہ نے غزہ میں بیماری کے پھیلائو پر ایک بار پھر خبر دار کر دیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او سربراہ نے بتایاکہ پناہ گاہوں میں رہنے والے فلسطینی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، ایک لاکھ 80ہزار افراد سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اسہال کے 1لاکھ 36 ہزار 400کیسز رپورٹ ہوئے جن میں نصف بچے ہیں،

خارش کے 55ہزار، 400اور چکن پاسک کے پانچ ہزار 330کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،کیمپوں میں جلد پر خارش کے 42ہزار 700کیسز، یرقان کے 4ہزار 683کیسز موجود ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق پناہ گاہوں میں گردن توڑ بخارکے126کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ کے جواب میں بڑے پیمانے پر بے گھر پناہوں میں آرہے ہیں کچھ ایسے خاندان ہیں جنہیں متعدد بار نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ متعدی بیماریوں کے بڑھتے خطرے کے لیے فکر مند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں