فخر زمان

شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف اچھی کپتانی کریں گے،فخر زمان

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کپتانی کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کیلئے مقابلہ ضروری ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ ایک پوزیشن کیلئے بہت سارے کھلاڑی آگئے ہیں، مجھے کپتان اور کوچ کی جانب سے پیغام ملا کہ ون ڈان کھیلنا ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کی اچھی کپتانی کی ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق ہے۔قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر نے کہا کہ اچھا اور برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے، پرامید ہوں کہ بابر اعظم بڑا اسکور کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں