قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت نے کورونا کے نئے ویریئنٹ سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد (گلف آن لائن )قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے کووڈ 19 (کوروناوائرس) کے نئے ویریئنٹ جے این ون سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ، ایڈوائزری کا مقصد متعلقہ حکام اور اسٹیک ہولڈرز کو احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے، نئے کووڈ 19 ویریئنٹ کے نتیجے میں ملکی اسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ جے این ون ویریئنٹ دنیا میں نہایت تیزی سے دوسریکووڈ 19 ویریئنٹس کی جگہ لے رہا ہے، فی الحال پاکستان میں نئے ویریئنٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ایڈوائزری کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی تدابیر میں صابن سے ہاتھ دھونا اور سینیٹائزر کا استعمال شامل ہے،

کورونا اور دیگر ریسپائریٹری وائرس سے بچنے کیلئے پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں، ویکسین ابھی بھی کورونا سے بچاؤ کا سب سے بہترین طریقہ کار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں