سونے

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہو گئی

کراچی(گلف آن لائن ) سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں آج مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 58 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کم ہو گئی، جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1028روپے کی کمی سے 186043روپے کی سطح پر آگئی۔

جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس چاندی کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا، جس کی وجہ سے چاندی کی قیمت 2660 روپے فی تولہ اور 2280.52 روپے فی 10 گرام پر مستحکم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں