فواد چوہدری

بغاوت پر اکسانے کا کیس، فواد چوہدری کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا،سماعت دس جنوری تک ملتوی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پیر کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چوہدری کے خلاف سرکاری اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

پراسیکیوٹر اور فواد چوہدری کے وکیل قمر عنایت عدالت میں پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ فواد چوہدری نیب کی حراست میں ہیں، ان کی دوسرے کیس میں درخواستِ ضمانت کے ساتھ آئندہ سماعت رکھ لیں۔

عدالت نے فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں