چوہدری محمد سرور

سیاسی جماعتوں کو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی سیاست کرنا ہو گی ‘ چوہدری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر مجموعی صورتحال ، پارٹی امور اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چوہدری محمد سرورنے کہا کہ ملک اورعوام کی بد حالی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے ، سیاسی جماعتیں اپنے اپنے ذاتی مفادات کی بجائے ملک کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالنے کی سیاست کریں۔

انہوںنے کہاکہ ہم بھرپور سیاست کریںگے لیکن ہماری سیاست کا محور عوام ہیں۔ ندیم پہلوان نے چوہدری سرور کو لاہورتنظیم کے امور کے حوالے آگاہ کیا اور ان سے رہنمائی حاصل کی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے اورانہیں کسی بھی صورت مایوس نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں