لاہوربورڈ

صوبے میں میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے’ پنجاب ایجوکیشن بورڈ

لاہور (گلف آن لائن) پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں میٹرک کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن (اے پی پی ایس اے)نے نگران وزیراعلی پنجاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو لکھے گئے خط میں امتحانات کم از کم ایک ماہ مخر کرنے کی درخواست کی تھی۔مرکزی صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں شبیر احمد ہاشمی نے اپنے خط میں سموگ کے منفی اثرات اور موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

تاہم پنجاب ایجوکیشن بورڈ نے واضح کیا ہے کہ امتحانات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے اور شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔واضح رہے کہ میٹرک کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے بھی عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔متعلقہ حکام کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں کسی بھی قسم کی تاخیر سے اعلی سطح کے امتحانات کے شیڈول متاثر ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں