اسٹاک ایکسچینج

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 511 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار 966 پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 511.85 پوائنٹس یا 0.79 فیصد اضافے کے بعد 64 ہزار 966 پر جا پہنچا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (23 جنوری) کے ایس ای-100 انڈیکس 514 پوائنٹس یا 0.81 فیصد بڑھ کر 64 ہزار 454 پر پہنچ گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انڈیکس میں 79 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، اس سے ایک روز قبل پاک-ایران کشیدگی کے سبب انڈیکس 364 پوائنٹس یا 0.57 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 202 پر آگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں